سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(209) رکوع کے بعد کی دعا

  • 1665
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 3187

سوال

(209) رکوع کے بعد کی دعا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رکوع کے بعد جو دعا ہم پڑھتے ہیں (یعنی حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ) کیا یہ دعا رسول کریمﷺنے یا کسی صحابی رضی اللہ عنہ  نے رکوع کے بعد پڑھی ہے کیا یہ دعا پڑھیں یا جو دعا رسول کریم  ﷺ سے حدیث میں منقول ہے وہ پڑھیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

امام بخاری اپنی مایہ ناز کتاب صحیح بخاری ج۱ ص۱۱۰میں لکھتے ہیں :

« حَدَّثَنَا عَبْدُ اﷲِ بْنُ مَسْلَمَۃَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نُعَیْمِ بْنِ عَبْدِاﷲِ الْمُجْمِرِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ یَحْیٰی بْنِ خَلاَّدٍ الزُّرَقِیِّ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ الزُّرَقِیّ قَالَ کُنَّا نُصَلِّیْ یَوْمًا وَرَآئَ النَّبِیِّﷺ فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرَّکْعَةِ قَالَ سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَہٗ قَالَ رَجُلٌ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیْہِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ مَنِ الْمُتَکَلِّمُ ؟ قَالَ أَنَا قَالَ رَأَیْتُ بِضْعَةِ وَثَلاَثِیْنَ مَلَکًا یَبْتَدِرُوْنَہَا اَیُّہُمْ یَکْتُبُہَا اَوَّلُ»

’’حضرت رفاعۃ بن رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم نے نبی ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی پس جب آپ ﷺ نے اپنا سر رکوع سے اٹھایا تو آپ نے ’’سمع اﷲ لمن حمدہ ‘‘ کہا ایک آدمی نے آپ کے پیچھے ’’ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْد حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ‘‘ کہا پس جب آپﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو آپﷺ نے پوچھا کون ہے جس نے بات کی ہے (یعنی ربنا ولک الحمد الخ) تو اس آدمی نے کہا میں نے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا میں نے تیس سے کچھ زائد فرشتوں کو دیکھا کہ وہ جلدی کر رہے تھے کہ کون اس کلمے کو پہلے لکھے‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 182

محدث فتویٰ

تبصرے