جب امام یا منفرد کو رباعی نماز میں یہ شک ہوکہ اس نے تین رکعتیں پڑھی ہیں یا چار تو اس کے لئے واجب ہے کہ یقین پر بناکرےاورظاہر ہے کہ وہ کم تعداد ہوگی ۔لہذا انہیں تین شمار کرے اورچوتھی رکعت پڑھ کر سلام سے پہلے سجدہ سہو کرے کیونکہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
‘‘جب تم میں سے کسی کو نماز میں شک ہو اوریہ معلوم نہ ہوکہ اس نے تین رکعتیں پڑھی ہیں یا چار تو اسے چاہئے کہ شک کو ترک کردے اوریقین پر بناکرےاورپھر سلام پھیرنے سے پہلے دوسجدے کرے،اگراس نے پانچ رکعتیں پڑھی ہیں توسجدے اس کی نماز کو جفت بنادیں گےاوراگراس نے نماز پوری پڑھی ہے تویہ شیطان کے لئے موجب ذلت ورسوائی ہوں گے۔’’(صحیح مسلم)