نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز فرض کے بعد اٹھا کردعاء کرنا ثابت نہیں ہے۔ اور ہماری معلومات کے مطابق حضرات صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین میں سے بھی کسی سے یہ ثابت نہیں ہے۔فرض نمازوں کے بعد لوگ جو ہاتھ اٹھا کر دعاء کرتے ہیں تو یہ بدعت ہے کیونکہ اس کاکوئی اصل نہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ:
(صحیح مسلم کتاب الاقضیۃ باب نقض الاحکام الباطلۃ ۔۔۔ح :1718۔وصحیح بخاری کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ باب رقم :20)
‘‘جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہماراامر نہیں ہے تو وہ مردود ہے’’
اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ:
(صحيح بخاری کتاب الصلح باب اذا اصطلحوا علی صلح جور فالصلح مردود :2697) صحیح مسلم کتاب الاقضیہ باب نقض الاحکام الباطلۃ۔۔۔ح:1718)
‘‘جس نے ہمارے اس امر(دین)میں کوئی ایسی نئی بات پیدا کی جو اس میں نہ ہو تو وہ مردود ہے’’(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب