سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(206) رفع الیدین کے بارے باطل خیال

  • 1662
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1540

سوال

(206) رفع الیدین کے بارے باطل خیال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رفع الیدین کے متعلق اکثر دوست کہتے ہیں کہ اس لیے رفع الیدین کیا گیا کہ منافق لوگ بغلوں میں بت لے کر آتے تھے اس سوال کا کیا جواب دیں کہ اس سوال کی تردید ہو سکے اور حقائق صحیحہ کا پتہ چل سکے حالانکہ ہمیں تو نبیﷺ کی پیروی کا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

یہ بتوں والی بات کتاب وسنت میں کہیں وارد نہیں ہوئی پھر اس بات کو کہنے والے خود تکبیر تحریمہ کے وقت اوروتروں میں دعائے قنوت کے وقت رفع الیدین کرتے ہیں تو آیا وہ بت لے کر آتے ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 179

محدث فتویٰ

تبصرے