جوشخص بھی نماز کے اندر یا نماز سے باہر قرآن مجید کی تلاوت کرے اس کے لئے یہ مسنون ہے کہ جب وہ آیت رحمت کی تلاوت کرے تو اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل کا سوال کرے۔جب آیت عذاب کی تلاوت کرے تو اس سے جہنم کی آگ سے پناہ چاہے جب اللہ تعالیٰ کی تنزیہ کی آیت کی تلاوت کرے تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے تنزہیہ بیان کرے اور اس موقع پر سبحانہ وتعالیٰ یا اس طرح کے دیگر کلمات کہہ لے اور جو یہ پڑھے﴿اليس لله باحكم الحاكمين﴾ تو اس کے لئے مستحب ہے کہ یہ کہے«بلي وانا علي ذلك من الشاهدين»جب یہ پڑھے﴿اليس ذلك بقادر علي ان يحي الموتي﴾ تو کہے«بلي اشهد» جب یہ پڑھے﴿فباي حديث بعده يومنون﴾ تو یہ کہے«امنت بالله»جب یہ پڑھے ﴿فباي الاء ربكما تكذبان﴾ تو یہ کہے«لا تكذب بشئ من آيات ربنا»اور جب یہ پڑھے ﴿سبح اسم ربك الاعليٰ﴾تو کہے«سبحان ربي الاعليٰ»
یہ کلمات امام مقتدی اور منفرد سب کے لئے کہنا مستحب ہے کیونکہ یہ دعاء ہیں اور دعاء آمین کی طرح سب سے مطلوب ہے۔اسی طرح اگر کوئی شخص نماز سے باہر ان آیات کی قراءت کرتا ہے۔تو پھر بھی ا س کےلئے یہی حکم ہے۔(شیخ ابن بازرحمۃ اللہ علیہ )ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب