السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رفع الیدین اونچی آواز میں آمین اور ہاتھ باندھنا۔ کیا ان کے بغیر نماز نہیں ہوتی؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رفع الیدین، اونچی آواز میں آمین اور ہاتھ باندھنے میں سے کسی ایک کو یا کوئی سے دو کو یا تینوں کو چھوڑ دینے سے رسول اللہﷺ والی نماز نہیں رہتی اور نہ ہی رسول اللہﷺ کی نماز جیسی ہوتی ہے جبکہ رسول اللہ ﷺ کا حکم ہے: «صَلُّوْا کَمَا رَأَیْتُمُوْنِیْ اُصَلِّیْ»
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب