السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ایک ہفتہ میں دو تین یااس سے زیادہ دفعہ قرآن کی کسی سورت کا تکرار جائز ہے؟
م۔م۔ ا۔ الریاض
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہفتہ میں کیا ایک دن میں سورت کا تکرار جائز ہے اور اس کے لیے کوئی حد مقرر نہیں بلکہ ایک ہی نماز کی دو رکعتوں میں فاتحہ کے بعد اسی سورت کو دوسری رکعت میں دہرایا جائے تو بھی نماز جائز ہے اورنبیﷺ سے صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ آپ نے پہلی دوسری رکعتوں میں سورئہ ’’إذا ذلذلت‘‘پڑھی تھی۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب