سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(479) بوقت ضرورت نماز توڑ دینا

  • 16584
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 765

سوال

(479) بوقت ضرورت نماز توڑ دینا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے گھر میں ضحیٰ کی دو رکعا ت پڑ ھنا شروع کیں جب میں نے تکبیر تحر یمہ  کے بعد سورۃ فا تحہ کو پڑھ لیا تو درواز ے پر دستک ہو ئی تو میں نے سلا م پھیر دیا اور دروازہ کھو ل دیا اور واپس آکر دو با رہ تکبیر  تحر یمہ کہہ کر نما ز از سرنو شروع کر دی تو کیا اس کا کو ئی کفا رہ ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بوقت ضرورت نما ز تو ڑ دینے میں کو ئی حر ج نہیں خوا ہ فر ض ہو یا نفل جیسا کہ اس صورت مسئولہ میں ہے کیو نکہ بعض  دفعہ دستک دینے وا لا  بلند آواز کے سا تھ بلا تا ہے یا دستک ہی زور سے دیتا ہے جس سے اضطرا ب و تشویش لا حق ہو تی ہے اور آدمی تو جہ سے نماز نہیں پڑ ھ سکتا ہا ں البتہ بغیر ضرورت کے نما ز کو نہیں  تو ڑ نا  چا ہئے لیکن اگر کسی نے بلا ضرورت  نماز تو ڑ دی  اور پھر دوبا ر ہ شروع کر کے پڑ ھ لی تو ان شا ء اللہ کو ئی گنا ہ نہ ہو گا اور ندا مت  و تو بہ کے سوا اس کا کو ئی کفا رہ بھی نہیں ہے ۔(شیخ ابن جبر ین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 407

محدث فتویٰ

تبصرے