جب وقت ختم ہو جا ئے اور میں ایک نماز کو دوسر ی کے ساتھ مثلاً ظہر کو عصر کے سا تھ ادا کر نا چا ہو ں تو پہلے کو ن سی نماز پڑ ھو ں
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!پہلے فو ت شدہ نماز کو پڑ ھو مثلاً عصر سے پہلے ظہر اور عشاء سے پہلے مغر ب پڑ ھو اگر مسجد میں عصر کی نماز کھڑی ہو چکی ہو تو تم ظہر کی نیت کر کے ان کے سا تھ نما ز ادا کر و اور پھر اس کے بعد نماز عصر پڑ ھ لو ایسا اس لئے جا ئز ہے کہ ظہر اور عصر کی رکعتوں کی تعداد اور صورت میں کوئی اختلا ف نہیں ۔(شیخ ابن جبر ین رحمۃ اللہ علیہ )ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب