صحیح با ت یہ ہے کہ آدمی جما عت کے سا تھ جو نماز پا تا ہے وہ اس کی نماز کا ابتدا ئی حصہ ہے اور جسے وہ بعد میں ادا کر تا ہے وہ اس کی نماز کا آخر ی حصہ ہے لہذا جب کو ئی شخص امام کے سا تھ ظہر کی دو رکعات پا لے اور امام کے سا تھ اس کے لئے سو ر ت فا تحہ اور کو ئی دوسر ی سورت پڑ ھنا ممکن ہو تو وہ پڑ ھے اور امام جب اسلام پھیر دے تو یہ کھڑا ہو کر اپنی نماز کو مکمل کر لے اور ان کی آخر ی دو رکعا ت میں صرف سورۃ فا تحہ پڑ ھنے پر اکتفا ء کر ے کیو نکہ یہ اس نماز کا آخری حصہ ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ :
''نما ز کا جو حصہ پا لو اسے پڑ ھ لو اور فو ت ہو جا ئے اسے مکمل کر لو ۔''(شیخ ابن عثیمین )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب