نماز میں چار مقامات پر رفع الیدین کیا جاتا ہے:1۔تکبیرتحریمہ کے وقت 2۔رکوع جاتے ہوئے۔3۔رکوع سے سراٹھاتے ہوئے اور 4 ۔تشہد اول سے اٹھتے ہوئے۔
تکبیر کے آغاز کے ساتھ ہی ہاتھوں کو اٹھانے کا آغاز ہونا چاہیے اور یہ بھی جائز ہے کہ آدمی پہلے ہاتھ اٹھا لے اور پھر تکبیرکہے یا پہلے تکبیر کہے اور پھر ہاتھوں کو اٹھائے رکوع کے لئے آدمی جب جھکنے کا اراد ہ کرے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھائےاور پھر رکوع میں جائے اور ا پنے دونوں ہاتھوں کو دونوں گھٹنوں پر رکھ لے۔ رکوع سے سر اٹھاتے وقت اپنے ہاتھوں کوگھٹنوں سے اٹھائے اور انہیں اٹھاتے ہوئے سیدھا کھڑا ہوجائے اور پھر انہیں اپنے سینے پر باندھ لے۔تشہد اول سے جب کھڑا ہوتواپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابراٹھائے جیسا کہ تکبیر تحریمہ کے وقت کیا تھا۔ ان چار مقامات کے علاوہ اور کسی مقام پر ہاتھ نہ اٹھائے نماز جنازہ کی ہر تکبیر کے ساتھ ہاتھ اٹھانا بھی مشروع ہے۔(شخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب