سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(451) بارش اور تجارت کی وجہ سے مغرب وعشاء کی نمازوں کو جمع کرنا

  • 16506
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1034

سوال

(451) بارش اور تجارت کی وجہ سے مغرب وعشاء کی نمازوں کو جمع کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا بارش والی رات جب کہ مسجد کے راستہ میں کیچڑ بھی بہت ہو مغرب اور عشاء کی نمازوں کو جمع کرناجائز ہے؟ کیا تاجر ان دونوں نمازوں کو جمع تقدیم کی صورت میں اد اکرسکتا ہے تاکہ اس کی دوکان وغیرہ کھلی رہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بارش کی وجہ سے مغرب اور عشاء کی نمازوں کوجمع کرنا جائز ہے۔جبکہ بارش موسلا دھار ہو یا راستہ میں کیچڑ مٹی اور پھسلن وغیرہ ہو راستوں میں اندھیرا ہو اور سردی شدید ہو لیکن تاجروں کا اس لئے نمازوں کو جمع کرنا کہ ان کے تجارتی مراکز ہمیشہ کھلے رہیں جائز نہیں بلکہ بوقت نماز تجارتی مراکز کو بند کردینا واجب ہے!(شیخ ابن جبرینرحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 393

محدث فتویٰ

تبصرے