ایسی زمین پر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے جو ناہموار ہو یعنی اونچی نیچی ہو جس کی وجہ سے نمازی اعتدال کے ساتھ رکوع اور سجود نہ کرسکتا ہو؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!ایسی ناہموار زمین پر نماز جائز نہیں جہاں نماز پڑھتے ہوئے اطمینان اور خشوع میسر نہ ہو کہ یہ نماز کی روح ہے۔لیکن اگر مثلاً جامع مسجد تنگ پڑ جائے۔ اور لوگ مسجد سے باہر بھی صف بنالیں اور مسجد سے باہر کی یہ جگہ نشیب وفراز والی ہو اور نمازی اسے ہموار کرنے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں تو ضرورت کے پیش نظر ان کے لئے یہاں نماز پڑھنا جائز ہوگا۔(شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب