سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(432) جب مقتدی آیت سجدہ پڑھے

  • 16477
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-28
  • مشاہدات : 818

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہو ئے میں کو ئی ایسی سورۃپڑھ لوں جس میں آیت سجدہ ہو تو کیا کر و ں ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اس حا لت میں آپ سجدہ نہ کیجیے کیو نکہ امام کی اقتدا ء وا جب ہے اور سجدہ تلاوت سنت ہے لہذا مقتدی ہو نے کی صورت میں یہ سجدہ  جا ئز نہ ہو گا اگر آدمی قصد  و ارادہ سے سجدہ کر ے اور اسے یہ علم ہو کہ اس حا ل میں اس کے لئے یہ سجدہ جا ئز نہیں ہے تو اس سے اس کی نماز با طل ہو جا ئے گی ۔ (شیخ ابن عثیمین رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 384

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ