السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حیض اور نفاس والی عورتوں کا طواف کیسے پورا ہو؟ (قاریہ)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حیض اور نفاس والی عورتوں کے لیے طواف وداع ضروری نہیں۔ جیسا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ثابت ہے۔ انہوں نے کہا:
((أُمِرَ النَّاسُ أَنْ یَکُونَ آخِرُ عَهد هم بِالْبَیْتِ إِلَّا اَنَّه خُفِّفَ عَنِ الْمَرْأَة الْحَائِضِ)) (متفق علیه)
’’لوگوں کو حکم دیا گیا کہ ان کا آخری عہد بیت اللہ کے ساتھ ہو۔ مگر حائضہ کے لیے اس میں تخفیف ہے۔‘‘
اور اہل علم کے نزدیک نفاس والی بھی حیض والی عورت کے حکم میں ہوتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب