سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(190) فاتحہ کے بغیر نماز نہیں

  • 1646
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1296

سوال

(190) فاتحہ کے بغیر نماز نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رکوع کی رکعت کے بارے میں حدیث پیش کرتے ہیں حضرت ابوبکرہ والی اور آخر میں یہ لفظ ’’لاَ تُعِدْ‘‘ اس سے استدلال کرتے ہیں کہ اپنی نماز کو نہ لوٹا ۔ میں اس بارے میں پریشان ہوں کہ ایک حدیث میں ہے وہ نماز نہیں جس میں سورۃ فاتحہ نہ پڑھی جائے اس کی وضاحت فرمائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کی ’’لاَ تَعُدْ‘‘  والی حدیث سے مدرک رکوع کی رکعت کا ہونا اور نہ ہونا دونوں ہی ثابت نہیں ہوتے روایۃً اس حدیث میں جو لفظ ثابت ہیں وہ ’’لاَ تَعُدْ‘‘ ہی ہیں جن کا معنی ہے ’’نہ لوٹ دوبارہ ایسا نہ کرنا‘‘  اور لفظ ’’لاَ تُعِدْ‘‘ اعادہ نہ کر نماز نہ لوٹا اس حدیث میں روایۃً ثابت ہی نہیں لہٰذا حدیث:

«لاَ صَلٰوۃ لِمَنْ لَّمْ یَقْرَأْ بِفَاتِةِ الْکِتَابِ»(بخاری۔الاذان۔باب وجوب القراءة للامام والماموم فی الصلوٰت کلھا۔مسلم۔ الصلوٰة باب وجوب قراءة الفاتحة فی کل رکعة) نہیں کوئی نماز اس کی جس نے نہ پڑھی سورۃ فاتحہ محکم ہے ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے متعارض نہیں تو رکوع میں شامل ہونے والے کی رکعت نہیں ہوتی وہ رکعت اٹھ کر پڑھے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 161

محدث فتویٰ

تبصرے