سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(413) نماز میں قراءت

  • 16448
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 959

سوال

(413) نماز میں قراءت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا یہ جا ئز ہے کہ نما زی کی ایک رکعت میں ایک سورۃ کی کچھ آیات کی تلا وت کی جا ئے اور دوسری رکعت میں دوسری سورت کی یا پہلی رکعت میں کسی طویل سورت کی چند آیا ت پڑھ لی جا ئے اور دوسری رکعت میں چھوٹی سورتوں میں سے  کو ئی سو رت پڑ ھ لی جا ئے ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ مستحب ہے کہ ایک رکعت میں ایک مکمل سورت پڑھی جا ئے  اور دوسری رکعت میں بھی پہلی سے چھو ٹی سو رت پڑھی جا ئے خواہ وہ اس سے  متصل بعد  وا لی نہ بھی ہو لیکن یہ بھی جا ئز ہے کہ ایک سو رت کو آپ رکعتوں میں  تقسیم کر کے پڑھ لیں اسی طرح یہ بھی جا ئز ہے کہ آپ کسی سورت کی ابتدا ئی یا آ خری یا درمیا ن کیآیا ت پڑ ھ لیں جیسا کہ ارشاد بار ی تعا لیٰ ۔

﴿فَاقرَءوا ما تَيَسَّرَ مِنَ القُرءانِ...﴿٢٠﴾... سورة المزمل

جتنا آسا نی سے ہو سکے (اتنا ) قرآن پڑ ھ لیا کر و ۔"

کے عموم سے یہ ثابت ہے " اگر چہ یہ خلا ف افضل ہے ۔ (شیخ ابن جبر ینرحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 371

محدث فتویٰ

تبصرے