سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(140)مکہ میں اقامت کے دوران حاجی کے لیے قصر صلوٰۃ کا حکم

  • 16445
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 772

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مکہ میں اقامت کے دوران حاجی کے لیے قصر نماز کے متعلق کیا حکم ہے جب کہ وہ چار دن سے زیادہ مکہ میں رہے۔ (خالد۔ ی۔ مکہ المکرمہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب حاجی کی مکہ میں اقامت چار دن یا اس سے کم ہو تو اس کے لیے سنت یہ ہے کہ چار رکعت والی نمازوں کی دو دور رکعتیں پڑھے کیونکہ حج الوداع کے موقع پر نبیﷺ نے ایسا ہی کیا تھا۔ البتہ جب چار دن سے زیادہ رہنے کا ارادہ رکھتا ہو تو محتاط روش یہی ہے کہ چار رکعتیں نماز ادا کرے اور اکثر اہل علم کا یہی قول ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ