سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(410) نماز میں وسوسے

  • 16443
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 807

سوال

(410) نماز میں وسوسے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری مشکل یہ ہے کہ میں جب مسجد میں دا خل ہو تا ہوں اور قبلہ رخ ہو کر نما ز کے لئے تکبیر تحر یمہ کہتا ہو ں تو مجھے شک گزرتا ہے کہ شاید میں نے تکبیر تحر یمہ کہی ہے یا نہیں لہذا میں دوبا رہ تکبیر کہتا ہو ں اس کے بعد سورۃ فا تحہ پڑ ھتا ہوں تو اس میں بھو ل جا تا ہو ں اور اسے دوبا رہ از سر نو پڑ ھنا شروع کر دیتا ہو ں خا ص طو ر پر جب امام کے ساتھ نما ز ادا کر تا ہو ں  تو یہ صورت پیش آتی ہے کیا اس حا لت میں میری نما ز صحیح ہے ؟ نیز سہو سے بچنے کے لئے مجھے کیا کر نا چا ہئے ؟ میر ی راہنما ئی فر مائیے اللہ تعا لیٰ آپ کو اجر و ثوا ب سے نو ا زے ۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مذکو رہ حا لت میں نما ز صحیح ہے لیکن آپ کو ان وسوسوں سے پرہیز کر نا چا ہیے  اور وہ اس طرح کہ آپ نما ز پڑ ھتے ہو ئے اللہ تعا لیٰ کی طرف متو جہ ہو ں اس کی عظمت کو مد نظر رکھیں اور دلی تو جہ کے ساتھ نماز ادا کر یں (نیز اعو ذ با للہ من الشیطا ن الر جیم)پڑ ھ لیا کر یں اس سے ( ان شا ء اللہ ) وسوسے دور ہو جا ئیں گے شیطا ن ذلیل و خوا ر ہو گا اور اللہ تعا لیٰ خو ش ہو جا ئے گا ۔(شیخ ابن با ز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 370

محدث فتویٰ

تبصرے