سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(132)منیٰ سے باہر رات گزارنے کا حکم

  • 16432
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1085

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی حاجی کو منیٰ میں رات گزارنے کو جگہ نہ ملے تو وہ کیا کرے؟ اور اگر وہ منیٰ سے باہر رات گزارے تو اس پر کچھ پابندی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر حاجی منیٰ میں رات بسر کرنے کے لیے جگہ کی تلاش میں پوری سعی کرنے کے بعد بھی جگہ نہ پا سکے تو وہ منیٰ سے باہر قیام کر لے تو اس پر کوئی گرفت نہیں۔ کیونکہ اللہ عزوجل فرماتے ہیں:

﴿فَاتَّقُوا اللَّـهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ ... ١٦﴾...التغابن

’’اور منیٰ میں جگہ نہ پا سکنے کی وجہ سے اس پر کوئی فدیہ نہیں۔‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ