سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(126)مواقیت (احرام کے مقامات)جدہ میقات نہیں

  • 16423
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1228

سوال

(126)مواقیت (احرام کے مقامات)جدہ میقات نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہوائی جہاز کے ذریعہ حج پر آنے والوں کو بعض لوگ یہ فتویٰ دیتے ہیں کہ وہ جدہ سے احرام باندھیں جبکہ بعض دوسرے اس کا انکار کرتے ہیں۔ اس مسئلہ میں راہ صواب کیا ہے؟ فتویٰ عنایت فرمائیے۔ 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تمام حجاج پر، خواہ وہ فضائی راستے سے آئیں یا بحری راستے سے یا خشکی کی راستے سے آئیں، واجب ہے کہ جب وہ بری راستہ سے مقررہ میقات پر سے گزریں یا فضائی اور بحری سفر کی صورت میں اس میقات کے بالمقابل آجائیں تو احرام باندھ لیں کیونکہ نبیﷺ نے جب میقات مقرر کیے تو فرمایا:

((لهنَّ لَهنَّ وَلِمَنْ أَتَی عَلَیْهنَّ مِنْ غَیْرِهن مِمَّنْ أَرَادَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَة))

یہ مقامات وہاں کے رہنے والوں کے لیے ہیں اور ان کے لیے بھی جو وہاں سے گزر کر آئیں، وہاں کے مقیمی نہ ہوں۔ جو حج یا عمرہ کا ارادہ رکھتے ہوں۔‘‘

اس حدیث پر شیخین کا اتفاق ہے۔

رہی جدہ کی بات، تو وہ اہل جدہ کے لیے تو میقات ہے مگر دور سے آنے والوں کے لیے میقات نہیں۔ ہاں اگر وہ اس حال میں جدہ آئیں کہ ان کا حج یا عمرہ کا ارادہ نہ ہو اور بعد میں حج یا عمرہ کا ارادہ پیدا ہو جائے تو پھر جدہ ہی ان کے لیے میقات ہوگا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے