اس شخص کی نماز کا کیا حکم ہے جو تصویر اٹھائے ہوئے ہو مثلا اس کےپاس شناختی کارڈ ہو جس میں اس کی تصویر ہو اوراگر وہ شخص نماز پڑھنے تک اسے رکھ دے تو اس کے ضائع ہونے کا خدشہ ہو یا اس کے پاس کرنسی نوٹ ہوں۔ جس پر تصویریں ہوں؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!شناختی کارڈ یا تصویروں والے کرنسی نوٹوں کی موجودگی میں فرض اور نفل نماز ادا کرناجائز ہے۔اور اگر ان تصویروں والی چیزوں کے بغیر نماز ادا کرے تو بہتر ہے۔ بشر ط یہ کہ وہ کسی نقصان یا مشقت کے لاحق ہونے سے محفوظ ہوتاکہ احادیث کے ظاہر الفاظ پر عمل بھی ہوجائے اور غیر مجسم تصویروں کے بارے میں علماء میں جو اختلاف ہے اس سے بھی نکل سکے ۔(وصلی اللہ علی نبینا محمد وآلہ وصحبہ وسلم) (فتویٰ کمیٹی)ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب