السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
صدقہ فطر کی کیا قیمت ہے؟ (مریم۔ م۔ الریاض)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
غالباً اس سے سائلہ کی مراد رمضان کا صدقہ فطر ہے اس میں واجب شہر یا علاقہ والوں کی عام خوراک کا ایک صاع ہے۔ خواہ یہ چاول ہوں یا گندم، کھجور یا اور کوئی غلہ وغیرہ اور یہ صدقہ مسلمانوں کے ہر فرد خواہ وہ مرد ہو یا عورت، آزاد ہو یا غلام، چھوٹا ہو یا بڑا، کی طرف سے ادا کیا جائے گا۔ جیسا کہ رسول اللہﷺ کی احادیث صحیحہ سے ثابت ہے۔
یہ صدقہ عید کی نماز کی طرف روانگی سے پیشتر ادا کر دینا لازم ہے اور اگر عید سے ایک دو دن پہلے ہی ادا کر دیا جائے تو بھی کوئی حرج نہیں۔ کیلو کے حساب سے اس کی مقدار تقریباً تین کلو بنتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب