سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(394) کیا مسبوق دعاء استفتاح اور فاتحہ پڑھے؟

  • 16413
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1436

سوال

(394) کیا مسبوق دعاء استفتاح اور فاتحہ پڑھے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب مقتدی امام کے ساتھ اس وقت شامل ہو جب وہ رکوع سے قبل قراءت کے اختتام پر پہنچ چکا ہوتو وہ دعائے استفتاح «سبحانك اللهم وبحمدك»پڑھے یا خاموش رہے۔اورامام کےساتھ شامل ہوجائے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب مقتدی اس وقت آئے جب امام رکوع کرنے والا ہو تو یہ بھی اس کے ساتھ رکوع میں شامل ہوجائے اس صورت میں دعائے استفتاح یا کچھ اور نہ پڑھے بلکہ اللہ اکبر کہہ کر امام کے ساتھ رکوع میں چلا جائے۔اور اگر مقتدی اس وقت آئے کہ وہ دعائے استفتاح اور فاتحہ پڑھ سکتا ہے۔تو اسے ضرور پڑھنا چاہیے۔ کہ اس کے لئے حکم شریعت یہی ہے۔کہ پہلے دعائے استفتاح اور پھر فاتحہ پڑھے خواہ نماز جہری ہو اگر امام سکوت کرے تو یہ سکتے میں پڑھ لے اور اگر امام سکوت نہ کرے تو یہ اپنے جی میں پڑھ لے۔ اور پھر امام کی قراءت سننے کے لئے خاموش ہوجائے لیکن اگر وہ لیٹ ہو او ر رکوع کے وقت پہنچے تو تکبیرکہہ کر رکوع شروع کردے۔اس حالت میں اس سے فاتحہ ساقط ہوجائے گی۔کیونکہ وہ معذور ہے۔(شیخ ابن بازرحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 360

محدث فتویٰ

تبصرے