سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(124)نصف شعبان کے روزوں کا حکم

  • 16412
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 966

سوال

(124)نصف شعبان کے روزوں کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نصف شعبان یعنی ۱۳، ۱۴ اور۱۵ شعبان کے رزوں کا کیا حکم ہے؟

(خالد۔ی۔ مکۃ المکرمہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 ہر مہینہ میں ان تین دنوں کے روزے مستحب ہیں۔ خواہ یہ شعبان کے ہوں یا کسی اور مہینہ کے۔ جیسا کہ نبیﷺ سے ثابت ہے کہ آپ نے عبداللہ بن عمرو بن عاص کو ان کا حکم دیا۔ نیز آپﷺ سے یہ بھی ثابت ہے کہ آپﷺ نے ابوالدرداء اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم کو ان کی وصیت فرمائی اور جو شخص بعض مہینوں میں یہ روزے رکھ لے اور بعض چھوڑ دے یا کبھی رکھ لے اور کبھی چھوڑ دے تو بھی کوئی بات نہیں۔ کیونکہ یہ نفلی روزے ہیں، فرضی نہیں اور بہتر یہ ہے کہ اگر کسی کو میسر آسکے تو ہر ماہ ان دنوں کے روزے رکھتا رہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے