سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(119)مسکین کون ہے جسے زکوٰۃ دینا چاہیے؟ نیز مسکین اور فقیر میں کیا فرق ہے؟

  • 16407
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 3319

سوال

(119)مسکین کون ہے جسے زکوٰۃ دینا چاہیے؟ نیز مسکین اور فقیر میں کیا فرق ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسکین کی کیا تعریف ہے، جسے زکوٰۃ دی جا سکتی ہو؟ نیز مسکین اور فقیر میں کیا فرق ہے؟ (محمد۔ع۔ا)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسکین وہ فقیر ہے جو اپنے اخراجات پورے نہ کر سکتا ہو اور فقیر اس سے زیادہ حاجت مند کو کہتے ہیں اور یہ دونوں اہل زکوٰۃ کی اقسام ہیں۔ جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام پاک میں فرمایا ہے:

﴿إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا...٦٠﴾ ...التوبة

’’صدقات (زکوٰۃ و خیرات) تو فقرائ، مساکین اور اس پر کام کرنے والوں کے لیے ہے۔‘‘

اور جس شخص کی آمدنی اتنی ہو کہ اس کے کھانے، پینے، پوشاک اور رہائش کو کافی ہو، خواہ یہ وقف سے ہو یا کمائی سے ہو یا وظیفہ یا اسی طرح کا کوئی اور آمدنی کا ذریعہ ہو تو اسے نہ فقیر کہا جا سکتا ہے اور نہ مسکین۔ ایسے شخص کو زکوٰۃ نہیں لگ سکتی۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے