السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں ملازم ہوں اور میری تنخواہ تین ہزار ریال ہے۔ کیا مجھ پر زکوٰۃ واجب ہے اور اس کی مقدار کیا ہوگی جبکہ میں اس سے تھوڑی سی رقم یعنی چھ سو ریال خرچ کرتا ہوں۔ (ابراہیم۔ س۔ منطقہ الجنوب)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب اس تنخواہ کی رقم پر سال کا عرصہ گزر جائے اور وہ حد نصاب کو پہنچ جائے تو آپ پر زکوٰۃ واجب ہے اور اگر اس سے کم رہے تو اس میں زکوٰۃ نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب