سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(391) ایسی گھڑیوں کے ساتھ نماز کا حکم جن میں تصویریں یا صلیبیں ہوں

  • 16391
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 772

سوال

(391) ایسی گھڑیوں کے ساتھ نماز کا حکم جن میں تصویریں یا صلیبیں ہوں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض گھڑیوں کے اندر کئی جانوروں کی تصویریں بنی ہوتی ہیں ،کیا ان گھڑیوں کو پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے ؟نیز کیا ایسی گھڑی کے ساتھ نماز جائز ہے یا نہیں جس میں صلیب کا نشان بنا ہو؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر گھڑیوں میں تصویریں چھپی ہوں اورنظر نہ آتی ہوں توان میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں اوراگرگھڑی کے اندرونی یا بیرونی جانب سے تصویریں نظرآتی ہوں تو پھر ان میں نماز جائز نہ ہوگی کیونکہ حدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کوحکم دیا تھا کہ :

«ان لاتدع صورة الا طمستها» (صحيح مسلم)

‘‘کوئی تصویر نہ چھوڑو مگر اس کو مٹا دو۔’’

اسی طرح جس گھڑی میں صلیب کا نشان بنا ہواس میں بھی نماز جائز نہیں ،الا یہ کہ صلیب کے نشان کو مٹا دیا جائے یا اس پر پینٹ پھیر دیا جائے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ جب بھی کسی چیز پر صلیب دیکھتے تو اسے توڑ دیتے اوربعض روایات میں الفاظ یہ ہیں کہ اسے مٹا دیتے۔(شيخ ابن بازرحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 358

محدث فتویٰ

تبصرے