سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(390) طہارت خانوں کی چھتوں پر یا ان کے پاس نماز کا حکم

  • 16390
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 734

سوال

(390) طہارت خانوں کی چھتوں پر یا ان کے پاس نماز کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ایسی جگہ نماز جائز ہے جہاں نمازی کے آگے طہارت خانے ہوں اور نمازی اور طہارت خانوں کے مابین صرف ایک دیوار حائل ہو؟کیا اس کے علاوہ کسی دوسری جگہ نماز ادا کرنا افضل ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مذکورہ جگہ پر نماز ادا کرنے میں کوئی امر مانع نہیں خواہ سامنے طہارت خانے کیوں نہ ہوں بشرط یہ کہ وہ جاگہ پاک ہو جہاں نماز اداکرنا مقصود ہو۔اسی طرح علماء کے صحیح قول کے مطابق طہارت خانوں کی چھتوں پر بھی نماز ادا کرنا جائز ہے'جب کہ وہ پاک ہوں۔واللہ ولی التوفیق !
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 358

محدث فتویٰ

تبصرے