السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تسبیح پر تسبیحات پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ جب کہ تسبیح پر پڑھنے کا مقصد مقدار کئی گنتی ہو؟
خالد۔ ی۔ مکہ المکرمہ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اسے بعض اہل علم نے ناپسند کیا ہے تسبیح انگلیوں پر ہی افضل ہے جیساکہ خود نبیﷺ کیا کرتے تھے۔ نیز آپﷺ سے مروی ہے کہ آپ نے حکم دیا کہ ’’ تسبیح و تہلیل انگلیوں پرکی جائے‘‘ نیز فرمایا کہ ’’انگلیاں عنداللہ مسئول ہوں گی اور انہں زبان عطا کی جائے گی ‘‘ اس حدیث کو ابوداؤد نے نکالاہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب