السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا رسول اللہ ﷺ سے یہ وراد ہے ہ آپﷺ فرض نماز کے بعد دعا میں اپنے ہاتھ اٹھایا کرتے تھے ؟ یہاں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے مجھے کہا کہ آپﷺ فرض نماز کے بعد دعا کے وقت ہاتھ نہیں اٹھایا کرتے تھے۔
مریم۔م ۔ الریاض
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو کچھ ہمیں معلوم ہے وہ یہ ہے کہ نہ تو نبیﷺ فرض نماز کے بعد اپنے ہاتھ اٹھایا کرتیتاھے اور نہ ہی آپ ﷺ کے صحا بہ رضی اللہ عنہم ایسا کیا کرتے تھے اور بعض لوگ فرض نماز کے بعد اپنے ہاتھ اٹْاتے ہیں ۔ یہ بدعت ہے جس کی کوئی اصل نہیں۔ چنانچہ آپﷺنے فریاما:
((مَنْ عمِلَ عملاً لیسَ علیه أمرُنا فَھُوَرَدٌّ))
’’جس نے ایسا کام کیا جس پر ہمارا عمل نہیں وہ مردودہے‘‘
اسے مسلم نے اپنی صحیح میں نکالا… نیز آپﷺ نے فرمایا:
((مَنْ أحدثَ فی أمرِنا هذا لیسَ منه فھوردّ)) (متَّفقٌ علیه)
’’ جس نے ہامرے اس امر(شریعت) میںکوئی نئی بات پید اکی جو اس میں نہ تھی وہ مرودد ہے ــ‘‘ (متفق علیہ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب