سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(59)پتلون کے ساتھ نماز ادا کرنے کا کیاحکم ہے؟

  • 16326
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 924

سوال

(59)پتلون کے ساتھ نماز ادا کرنے کا کیاحکم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

پتلون پہن کر نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟ بعض لوگ جب یہ پہن  کر نماز ادا کرتے ہیں تو اس کے ستر کے کچھ مقامات واضح ہوجاتے ہیں، بالخصوص نماز میں رکوع اور سجود وکے وقت؟

عبداللہ۔ م۔ الریاض


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب پتلون ، جو کہ پاجامہ ہی ہوتا ہے ، مرد کے ناف سے لے گر گھٹنوں تک کے حصہ کو چھپانے والی ہو کھلی ہو، تنگ نہ ہو تو اس میں نماز درست ہے اور افضل یہ ہے کہ اس پتلون کے اوپر قمیص ہو، پوری طرح ڈھک جائیں گے۔ ساتر تہبند میں نماز ادا کرنا پاجامہ میں نماز ادا رنے سے افضل ہے جبکہ اوپر ساتر قمیص نہ ہو کیونکہ ستر کے لیے تہبند پاجامہ سے زیادہ پردہ والی چیز ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے