حرم شریف میں نمازی کے آگے سے گزرنے کا کیا حکم ہے؟کیا نمازی کو آگے سے گزرنے والے کو منع کرنا چاہیے ؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!حرم شریف میں نمازی کے آگے سےگزرنے میں کوئی حرج نہیں اور مسجدحرام میں نماز پڑھنے والے کو چاہیے کہ و ہ آگے سےگزرنے والے کو منع نہ کرے۔کیونکہ سلف صالح آگے سے گزرنے والوں خواہ طواف کرنے والے ہوں یا کوئی اور انہیں منع نہیں کرتے تھے۔ابن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی منع نہیں کیا کرتے تھے کیونکہ مسجدحرام میں ازدہام زیادہ ہونے کی وجہ سے نمازی کے آگے سے گزرنے والے کو منع کرنے سے بھی انسان عاجز ہ لہذا ضروری ہواکہ اس سلسلہ میں آسانی پیدا کردی جائے۔(شیخ ابن بازؒ)ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب