سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(175) داڑھی کو خضاب لگانے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنا

  • 1631
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 2702

سوال

(175) داڑھی کو خضاب لگانے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

داڑھی یا سر کے بالوں کو سیاہ خضاب لگانا بڑا گناہ ہے اور ایسے امام جو داڑھی کو سیاہ خضاب لگاتے ہیں ان کے پیچھے نمازپڑھنی جائز ہے یا نہیں اور ایسے خطیب کے پیچھے جمعہ پڑھنا صحیح ہے یا نہیں اور جس خطیب نے بیٹھ کر خطبہ دینا معمول بنا لیا ہو اس کے پیچھے جمعہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

داڑھی یا سر کے بالوں کو سیاہ خضاب لگانے سے رسول اللہﷺ نے منع فرمایا سیاہ خضاب لگانے والے کے پیچھے کبھی کبھار نماز تو درست ہے البتہ اس کو مستقل امام بنانا درست نہیں۔ دلیل ابوداود کی حدیث میں ہے آپﷺ نے اپنے ایک مسئلہ میں نافرمانی کرنے والے کو امامت سے معزول فرمایا تھا۔’’یہ مسئلہ باب فی کراہیۃ البزاق فی المسجد میں ہے‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 156

محدث فتویٰ

 

تبصرے