سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(353) کیا اقامت کہنے والا امامت بھی کروا سکتا ہے؟

  • 16303
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 837

سوال

(353) کیا اقامت کہنے والا امامت بھی کروا سکتا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا مؤذن کے لئے یہ جائز ہے۔کہ وہ اقامت کہہ کر نمازیوں کا امام بھی بن جائے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں یہ جائز ہے کہ ایک ہی شخص اذان واقامت ہی کہے اور اگر مؤذن دیگر نمازیوں کی نسبت قرآن مجید کا زیادہ عالم ہو تو وہ حاضرین کا امام بھی بن سکتا ہے۔جب مقررہ امام موجود نہ ہو اور وہ مؤذن کو اپنا نائب بناجائے تو اس صورت میں بھی مؤذن امامت کرواسکتا ہے اسی طرح مؤذن کو تنخواہ دار امام کے منصب پر فائز کرنا بھی جائز ہے۔(شیخ ابن جبرینؒ)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 334

محدث فتویٰ

تبصرے