جب کوئی شخص اکیلا نماز پڑھ رہا ہو وہ تکبیر کہنا بھول جائے اور نماز شروع کرلے تو اس کی کیا یہ نماز مکمل ہوگی یا وہ اسے دوبارہ از سر نو پڑھے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب کوئی شخص منفرد یعنی مرد یاعورت انفرادی طور پر نماز پڑھ رہا ہو تو اس کے لئے یہ حکم نہیں ہے کہ وہ اقامت بھی کہے کیونکہ اقامت تو نماز باجماعت کے لئے ہوتی ہے اور اس سے مقصود نمازیوں کو یہ معلوم کروانا ہوتا ہے کہ جماعت کھڑی ہورہی ہے۔لہذا انفرادی طور پر نماز پڑھنے والے کو اس کی ضرورت ہی نہیں اقامت نماز کے شروط اور ارکان میں سے بھی نہیں ہے لہذا اگر باجماعت نماز بھی اذان اور تکبیر کے بعد بغیر پڑھ لی جائے تو نماز درست ہوگی۔(شیخ ابن بازؒ)