سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(351) نماز کی اقامت کے بعد کلام

  • 16301
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 946

سوال

(351) نماز کی اقامت کے بعد کلام
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز کے لئے اقامت کے بعد اور تکبیر تحریمہ سے پہلے ایسے امور کے بارے میں کلام کے لئے کیا حکم ہے جونماز سے خارج ہوں مثلا صفوں کی درستی وغیرہ یا مثلا گفتگو جو دنیا کی زندگی سے متعلق ہو؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز کھڑی ہونے کے بعد اور تکبیر تحریمہ سے پہلے گفتگو اگر نماز سے متعلق ہو جیسے صفوں کی درستی وغیرہ تو اس کا شرعا جواز ہے اور اگر اس گفتگو کا تعلق نماز سے نہ ہو تو افضل یہ ہے کہ اسے ترک کردیا جائے تاکہ نماز میں داخل ہونے کی تیاری کی جائے۔اور اس کی تعظیم بجا لائی جائے۔!(شیخ ابن بازؒ)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 333

محدث فتویٰ

تبصرے