سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سلام پھیرتے وقت کہاں دیکھنا چاہیے

  • 163
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2822

سوال

سلام پھیرتے وقت کہاں دیکھنا چاہیے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض افراد کہتے ہیں نماز سے سلام پھیرتے وقت دائیں بائیں کراماً کاتبین کو دیکھنا چاہیے۔ مگر بعض لوگ کوئی اور طریقہ اختیار کرتے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو عمل کرتے تھے وہ بتا دیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 احادیث میں سلام پھیرتے وقت دائیں اور بائیں سلام پھیرنے کا تذکرہ ہے تو دائیں اور بائیں طرف کے نمازیوں کی طرف دیکھنا چاہیے کیونکہ یہ سلامتی انہی پر بھیجی جا رہی ہوتی ہے۔ کراما کاتبین کو سلام کرنے کے بارے کوئی روایت میرے علم میں نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے