سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(347) کام کی جگہ پر نماز کے لئے اذان

  • 16297
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 964

سوال

(347) کام کی جگہ پر نماز کے لئے اذان
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارے کام کی جگہ مسجد سے زیادہ دور نہیں ہے تو کیا ہم کام کی جگہ پراذان کہہ سکتے ہیں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تم لوگوں پر واجب یہ ہے کہ مسجد میں باجماعت نماز ادا کرو کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ:

« من سمع النداء فلم يات فلا صلاة له الا من عذر »(سنن ابن ماجه)

''جو شخص آذان سنے اور پھر نماز کے لئے نہ آئے تو اس کی نماز نہیں ہوتی الا یہ کہ کوئی عذر ہو۔''

ہاں البتہ اگر تمہارے لئے کوئی جبری ممانعت ہوتو پھر اولہ شرعیہ کے عموم کے مطابق تمہارے لئے اپنے کام کی جگہ پر اذان واقامت جائز ہے۔(شیخ ابن بازؒ)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 331

محدث فتویٰ

تبصرے