کچھ ایسی گولیاں ہیں جن کے استعمال سے عورتوں کا معمول رک جاتا یا وقت سے مؤخر ہوجاتا ہے کیا ان کا استعمال بوقت حج جائز ہے تاکہ معمول کی وجہ سے حج میں خلل نہ پڑے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کے لئے موسم حج میں مانع حیض گولیوں کا استعمال جائز ہے۔ لیکن یہ استعمال ماہر طبیب کے مشورہ سے ہونا چاہیے کہ اس سے عورت کی سلامتی کو تو کوئی خطرہ نہ ہوگا اس طرح عورت کےلئے رمضان میں بھی ان گولیوں کا استعمال جائز ہے جب وہ سب لوگوں کے ساتھ مل کر روزہ رکھنے کو پسند کرے۔(فتویٰ کمیٹی)