حیض ونفاس والی عورتوں پر طواف وداع کا حکم نہیں ہے کیونکہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث یہ ثابت ہے کہ:
''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو یہ حکم دیا کہ آخری عمل بیت اللہ کا طواف ہونا چاہیے لیکن حائضہ عورت کو آپ نے اس سے مستثنیٰ قرار دیا۔''
اہل علم کے ہاں اس سلسلے میں نفاس والی عورت کا حکم بھی یہی ہے۔
(شیخ ابن باز ؒ )