سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(318) مباشرت سے غسل کرنے کی حکمت

  • 16268
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1050

سوال

(318) مباشرت سے غسل کرنے کی حکمت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بیوی سے مباشرت کرنے کے بعد غسل میں کیا حکمت ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مباشرت اور احتلام کی صورت میں  غسل کرنا واجب ہے کیونکہ شریعت نے ہمیں یہ حکم دیا ہے۔حکمت خواہ ہمارے سامنے نہ بھی ظاہر ہو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا اور ان کے سامنے سر اطاعت جھکا دینا واجب ہے۔ علماء نے اس میں حکمتیں اور مصلحتیں بیان بھی کی ہیں۔مثلا ایک قول یہ ہے کہ یہ چونکہ حدث اکبر ہے۔ لہذا اس کی وجہ سے سارے جسم کا غسل لازم ہے۔ جیسا کہ حدث اصغر کی صورت میں اطراف بدن کادھونا(وضو) لازم ہے۔دوسرا قول یہ ہے کہ منی کے خارج ہونے سے چونکہ کمزوری اور سستی لاحق ہوتی ہے لہذا قوت نشاط کے حصول کے لئے غسل کو لازم قرا ردیا گیا ہے۔اور تجربہ شاہد ہے۔کہ غسل کرنے سے قوت نشاط حاصل ہوتی ہے۔جب کہ ترک غسل سے کمزوری اور کئی نفسیاتی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ـ(شیخ ابن جبرینؒ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 310

محدث فتویٰ

تبصرے