میں جب وضوء کا ارادہ کر تاہوں تو نیت یہ ہو تی ہے کہ نماز کے لئے وضوء کر رہا ہو ں لیکن حما م میں ہو نے کی صورت میں اللہ کا نا م نہیں لیتا حا لا نکہ مجھے اس حدیث کا علم ہے کہ جو شخص اللہ کا نا م نہ لے اس کا وضوء نہیں ہو تا تو اس کے لئے کیا حکم ہے ؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
انسا ن جب حما م میں ہو تو وہ زبا ن سے تسمیہ نہ پڑ ھے بلکہ دل میں پڑھ لے اور پھر راجح قول یہ ہے کہ تسمیہ واجب نہیں بلکہ مستحب ہے لہذا وسو سوں اور غفلت کو خیر با د کہہ دو ۔(شیخ ابن عثیمین رحمۃ اللہ علیہ )