سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(282) پیشاب کے ساتھ منی کا خارج ہونا

  • 16232
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1092

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مجھے احتلا م ہو تو میں نے غسل کیا اور صبح اپنے  سکو ل چلا گیا  مجھے سکو ل میں مغرب کے بعد تک رہنا پڑتا ہے کیو نکہ وہ میر ے گھر سے بہت دور ہے  اور اس میں صبح و شا م کلا سیں ہو تی ہیں جب میں وضوء کر نے گیا تو میں نے دیکھا کہ پیشا ب کے سا تھ تھوڑ ی سےمنی بھی خا رج ہو ئی ہے لیکن سردی کی شدت کے با عث میں غسل نہیں کر سکتا تھا لہذا میں  نے وضوء کیا اور ظہر پھر مغرب کی نماز یں پڑھ لیں کیا میر ی یہ نماز یں صحیح ہیں یا نہیں ؟ اور کیا یہ مجھے دوبا رہ تو نہیں پڑ ھنی چا ہئیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس حا لت میں غسل واجب نہیں ہے کیو نکہ پیشا ب کے سا تھ خا رج ہو نے وا لی منی شہوت کے سا تھ ٹپک کر نہیں نکلی بلکہ یہ تو پیشا ب کے سا تھ بہہ کر نکلی ہے اسے ودی کہا جا تا ہے اور اگر منی احتلا م کے بعد رک گئی اور منتقل ہو  گئی تھی اور غسل کے بعد خا رج ہو ئی تو پھر بھی دوبارہ غسل کی ضرورت نہیں کیو نکہ یہ ایک ہی دفعہ خا رج ہو نے وا لی منی ہے جس کی وجہ سے دو دفعہ غسل وا جب نہ ہو گا ۔واللہ اعلم (شیخ ابن بازرحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 290

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ