مرد اور عورت جب مبا شرت کر یں تو کیا غسل سے پہلے کسی چیز کو ہا تھ لگا نا جا ئز ہے ؟ اس حا لت میں ہا تھ لگا نے سے چیز نا پا ک تو نہ ہو گی؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہا ں جنبی کے لئے یہ جا ئز ہے کہ وہ غسل سےقبل کپڑوں بر تنوں اور ہنڈیو ں وغیرہ کو ہا تھ لگا سکتا ہے مر د اور عورت دونو ں کے لئے یہ جائز ہے کیو نکہ وہ نجس نہیں ہیں اور نہ ان کے ہا تھ لگا نے سے چیز یں نجس ہو ں گی ۔!(شیخ ابن با زرحمۃ اللہ علیہ )