السلام عليكم ورحمة الله وبركاته طواف افاضہ کے لئے حائضہ مانع حائض دوائی استعمال کرسکتی ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! طواف افاضہ حج کے ارکان میں سے ایک رکن ہے جس کے بغیر حج مکمل نہیں ہوتا۔لہٰذا خاص طور پر اس صورت میں جبکہ غیر ملک سے آئی ہوئی عورت کے پاس وہاں قیام کا وقت بھی نہ ہو یعنی واپس جانے میں جلدی ہو تو مانع حیض دوائی استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں وہ دوائی استعمال کرکے حج جاری رکھ سکتی ہے۔ ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب احکام و مسائلنماز کا بیان ج1ص 154 |