میں نے دیکھا ہے کہ بعض لو گ ظہر عصر سے پہلے بیت الحرام میں سو جا تے ہیں پھر جب انہیں نما ز کے لئے بیدا ر کر نے والا آتا ہے تو وہ وہ وضو ء کئے بغیر نما ز کے لئے کھڑے ہو جا تے ہیں بعض عورتیں بھی اسی طرح کر تی ہیں براہ کر م مطلع فر ما ئیے کہ اس کا کیا حکم ہے ؟ اللہ تعا لیٰ آپ کو جز ائے خیر سے نوا زئے ۔
نیند اگر اس قدر گہری ہو کہ اس سے شعور زائل ہو جا ئے تو اس سے وضوء ٹو ٹ جا تا ہے کیو نکہ صحا بی جلیل حضرت صفوا ن بن عسال مرادی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روا یت ہے کہ:
''رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے کہ جب ہم مسا فر ہوں تو بو ل و براز اور نیند کی وجہ سے تین دن اور تین راتو ں تک اپنے مو زوں کو نہ اتا ریں ہا ں حا لت جنا بت ہو تو پھر اتار نا ہو گا ۔"
اسی طرح حضرت معا ویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روا یت ہے کہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
''آنکھ شرم گاہ كاتسمہ ہے لہذا جب آنکھیں سو جا تی ہیں تو یہ تسمہ ڈھیلا پڑ ھ جا تا ہے ''
اس سے معلو م ہو کہ جو مرد اور عورتیں مسجد حرا م میں یا کسی دوسری جگہ سوئیں ان کی طہا رت ختم ہو جا تی ہے لہذا انہیں وضوء کر نا چا ہئے اگر کسی نے وضوء کے بغیر نماز پڑھ لی تو اس کی نما ز صحیح نہیں ہو گی شرعی وضوء یہ ہے کہ کلی اور نا ک کی صفا ئی کے ساتھ منہ دھو یا جا ئے کہنیوں تک ہا تھوں کو دھویا جا ئے کا نو ں سمیت سر کا مسح کیا جا ئے اور دونوں ٹخنوں سمیت دونوں پا ؤں کو دھویا جا ئے نیند ہو ا کے خروج شرم گا ہ کو لگنے اور اونٹ کا گو شت کھا نے کی صورت میں استجا ء کر نے کی ضرورت نہیں ہو تی ۔وضوء سے پہلے استجا ء یا ڈھیلوں کا استعمال خا ص طور پر بول وبراز یا ان کے ہم معنی حا لتوں میں واجب ہو تا ہے اونگھ سے وضوء نہیں ٹوٹتا کیو نکہ اس سے شعور ختم نہیں ہو تا اور اسی سے اس باب میں وارد مختلف احادیث میں تطبیق بھی ہو جا تی ۔ ( واللہ ولی التوفیق !)