سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(165) احرام کی حالت میں کھجلی سے گرنےوالے بالوں کا حکم

  • 1621
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1428

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

احرام کی حالت میں سر میں کھجلی کرنے سے بال گر جائیں تو کیا دم پڑ تا ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔جزاکم اللہ خیرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

احرام کی حالت میں کھجلی کے دوران خود بخو د گرنے والے بالوں پر کوئی فدیہ نہیں ہے۔ کیونکہ یہ بغیر قصد کے گرتے اور ٹوٹتے ہیں۔ حضورﷺ سے یہ ثابت ہے کہ انہوں نے احرام کی حالت میں غسل کیا اور سر کو ملا تھا ۔او ریہ بدیہی طور پر معلوم ہے کہ غسل کرتے وقت سر کو ملنے سے بال ضرور ٹوٹتے اور گرتے ہیں۔ صحیح بخاری میں ہے:

عبداللہ ابن عباسؓ اور مسور بن مخرمہ میں احرام کی حالت میں سر دھو نے پر اختلاف ہوا ۔ عبداللہ بن عباسؓ دھونے کے قائل تھے اور مسور بن مخرمہ سر کو دھونے کے قائل نہیں تھے یہ معاملہ ابوایوب انصاری ؓ کے پاس لےجایا گیا تو انہوں نے نہاتے ہوئے اپنے سر پر پانی ڈالا اور اس کو آگے پیچھے سے ملا اور فرمایا نبیؐ نے بھی اسی طرح کیا تھا۔ (رقم الحدیث:1840)

لہٰذا احرام کی حالت میں کھجلی کی وجہ سے ٹوٹنے والے بالوں پر کوئی فدیہ نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

 

 

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ