سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(42)اگر امام فاتحہ میں لحن کرے تو اس کے پیچھے نماز کا کیا حکم ہے؟

  • 16202
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 752

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر امام فاتحہ کی قراء ت میں لحن کرے تو کااس کے پیچھے نماز ادا کرنے والوں کی نماز باطل ہوجاتی ہے۔؟

قاریہ


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اگرامام سورہ فاتحہ میں ایسا لحن کرے جس سے معنی بدل جاتے ہوں تو اسے تنبیہے کرنا اور اسے غلطی بتلانا لازم ہے ۔ پھر اگر وہ قراء ت کو دوست کر لیتا ہے توالحمد اللہ ورنہ اس کے پیچھے نماز جائز نہ ہوگی۔ جن لوگوں کی نماز سے متعلق سوال کیا گیا ہے، ان پرواجب ہیکہ وہ ایسے امام امت سے معزول کردیں او روہ لحن جو معنی بدل دیتا ہے ا س کی مثال جیسے انعمت علیہم میں  ت پر فحتہ کے بجاے کسرے یاضمہ پڑھے یا ایاک نعبد میں ک پر فتحہ کے بجائے کسرہ پڑھ رہا وہ لحن جس سے معنی تبدیل نہیں ہوتے جیسے رب کی ب پر یا الرحمن کے ن پر فتحہ ۔۔۔َ پڑھ جائے تو ایسے لح ن سے نماز میں کچھ عیب واقع نہیں ہوتا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ