سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(164) فاتحہ خلف الامام کے بارے میں شیخ البانی کا مؤقف

  • 1620
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 3544

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(۱) ماذا موقف الشیخ الالبانی حفظه اﷲ حول القراء ة خلف الامام وما کتبه فی هذا الموضوع فی رسالته النافعة الشہیرة صفة صلاة النبیﷺ من صفحة ۷۹ الی صفحة ۸۲؟

(۲) جہر المؤتمین بقولهم سبحان ربی الاعلی فیما یقرأ الامام سبح اسم ربک الاعلی ہل یجوز؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

الاول : موقف الشیخ الالبانی حفظه اﷲ تعالی حول القراء ة خلف الامام وما کتبه فی هذا الموضوع فی رسالته النافعة الشهیرة صفة صلاة النبی ﷺ من صفة ۷۹ الی صفحة ۸۲)

الثانی : جہر المؤتمین بقولهم : سبحان ربی الاعلی ۔ حینما یقرأ الإمام سبح اسم ربک الاعلی، وکذا جهرهم بأجوبة بعض الآیات التی سئل فیها عن شیء ۔

(۱) إن الشیخ حفظه اﷲ تعالی ادعی أن القراء ة وراء الإمام فی الجهریة ولو کانت قرائة الفاتحة منسوخة ، وذالک انه ذکر عنواناً بقوله : نسخ القراء ة وراء الإمام فی الجهریة ۔ لکنه لم یأت بما یثبت دعواہ هذه کما ستری إن شاء اﷲ تعالی ۔

(۲) ان فی قوله : وکان قد أجاز للمؤتمین ان یقرؤوا بها ای بالفاتحة وراء الامام فی الصلاة الجهریة حیث کان فی صلاة الفجر الخ (۷۹) تقصیرا واضحا لان هذا الحدیث نص صریح فی ان النبی ﷺ قد اوجب قراء ة الفاتحة وراء الامام فی الجهریة ایضا ، فان النبی ﷺ قد علل قوله فی هذا الحدیث : لا تفعلوا الا (ان یقرأ أحدکم) بفاتحة الکتاب ۔ بقوله فیه : فانه لا صلاة لمن لم یقرأ بها ۔

وهذا التعلیل الجلیل من النبی الخلیل - علیه صلوات اﷲ الوکیل - یفید الوجوب لا الجواز ایہا الاخ النبیل اسعدنا اﷲ سبحانه وتعالی بالاجر الجزیل۔

والشیخ حفظه اﷲ تعالی قد رجع عن هذا التقصیر ، وقال بوجوب قراء ة الفاتحة علی المقتدی وراء الامام فی الجهریة ایضاً حیث کتب فی تلخیص صفة الصلاة : ویجب علی المقتدی ان یقرأها وراء الامام فی السریة ، وفی الجهریة ایضاً ان لم یسمع قراء ة الامام ،او سکت هذا بعد فراغه منها سکته ۔الی آخر ما ذکرت فی المکتوب ۔

فقد اصاب حفظه اﷲ تعالی فی رجوعه عن القول بالجواز الی القول بالوجوب وعن القول بالنسخ فی الجهریة الی القول بالاحکام وعدم النسخ فیها ایضا ، وقد اصاب ایضا فی قوله : وان کنا نری ان هذا السکوت لم یثبت فی السنة ۔

لکنه اخطأ اجرہ اﷲ تعالی فی قوله : ان لم یسمع قراء ة الامام : فان الحدیث الذی اشرنا الیه من قبل ، وکتبه الشیخ حفظه اﷲ تعالی اول ما کتب تحت عنوان نسخ القراء ة الخ فی صفة الصلاۃ یوجب قراء تها علی المقتدی وان کان یسمع قراء ة الامام، وکذالک غیرہ من الاحادیث ، وهذا لا یخفی ۔

(۳) وما کنا نحتاج بعد هذا الی ان نتکلم علی ما کتب الشیخ حفظه اﷲ تعالی بعد بقوله : ثم نهاهم عن القراء ة کلها فی الجهریة ، وذالک حینما انصرف من صلاة جهر فیها بالقراء ة الخ (۸۰) لکن نرید ان تستفید ، فنقول : ان فی الاستدلال بهذہ الاحادیث علی مطلوبه المذکور نظراً من وجوہ ۔

الاول ان لفظ : فانتہی الناس عن القراء ۃ الخ من کلام الزهری رحمه اﷲ تعالی ولیس من کلام ابی هریرةرضي الله عنه  قال المحدث المبارکفوری فی شرح الترمذی رحمہها اﷲ تعالی : قال الحافظ فی التلخیص الحبیر : وقوله : فانتہی الناس ۔ الی آخرہ مدرج فی الخبر من کلام الزہری بینه الخطیب ، واتفق علیه البخاری فی التاریخ ، وابوداود ، ویعقوب بن سفیان ، والذهلی ، والخطابی ، وغیرهم ۔ انتہی ۔ (التحفة /۱/۲۵۵)

الثانی انا سلمنا انه من قول ابی هریرہ رضي الله عنه کما هو تحقیق الشیخ حفظه اﷲ تعالی لکن لیس فیه : فانتہی الناس عن القراء ۃ کلها مع الخ ، وانما فیه فانتہی الناس عن القراءۃ مع الخ ، وبین اللفظین فرق واضح ۔

وانما ارید به فانتہی الناس عن قراءۃ ما بعد الفاتحة مع الخ والدلیل علی هذا نهیه

للمؤتمین عن قراء ۃ ما بعد الفاتحة فی الجهریة ، وامرہ لهم بقراء ۃ الفاتحة فی الجهریة ایضا ، فالناس انما انتهوا عما نهوا عنه - وهو القراء ۃ بعد الفاتحة لا عما امروا به وهو قراء ۃ الفاتحة-

والعام یکون مبنیًّا علی الخاص الا تری ان النبی ﷺ نهی عن الصلاة حین تطلع الشمس ، وحین تغرب ، ومع ذالک قال ﷺ : من ادرک رکعة من الصبح قبل ان تطلع الشمس ۔ الحدیث ، فالنهی عام ، وحدیث : من ادرک الخ خاص فبنی العام علی الخاص ، وقد عمل الشیخ حفظه اﷲ تعالی علی هذہ القاعدۃ فی مواضع کثیرۃ کما تشهد به کتبه الکثیرۃ النافعة فکذالک هنا یبنی الحدیث العام الذی فیه فانتهی الناس عن القراء ۃ الخ علی الحدیث الخاص الذی فیه لا تفعلوا الا الخ ۔

الثالث ان کلّ واحد من ائتمام المقتدی ، واستماعه ، وانصاته لا ینفی ولا ینافی ان یقرأ فاتحة الکتاب وغیرها وراء الامام فی نفسه سرًّا ۔ نعم هذہ الثلاثة تنفی او تنافی جهرہ بها وراء الامام ، فجهر المؤتم بها منهی عنه لاجل الائتمام ، والاستماع ، والانصات ، ولاجل المنازعة والمخالجة ، وهما انما تتأتیان بجهر المقتدی۔

واما قراء ۃ ما عدا الفاتحة وراء الامام فی الجهریة فمنهی عنها لقوله ﷺ : لا تفعلوا الا الخ۔

فالذی تقضی بہ الادلة هو وجوب قراء ۃ الفاتحة سرًّا علی المقتدی سواء اقرأہا قبل قرأۃ الامام بها ، ام معها ، ام بعدها ، ام اثناء وقفاته بین آیها لان النبی ﷺ قال للمؤتمین : لا تفعلوا الاّ (ان یقرأ أحدکم) بفاتحة الکتاب فانه لا صلاۃ لمن لم یقرأ بها۔

ومما یدل علی ان الانصات والاستماع لا ینافیان القرأۃ سراًّ ، ولا ینفیانہا ان النبیﷺ کان یقرأ القرآن فی خطبة الجمعة : کما فی صحیح مسلم وغیرہ ، وقد امر النبیﷺ سلیکاً رضي الله عنه ان یرکع رکعتین اثناء خطبته ، ثم قال : اذا جاء احدکم والامام یخطب فلیرکع رکعتین ولیتجوّز فیهما ۔ اخرجه مسلم ۔

فهذا الذی یرکع رکعتین یقرأ فیهما سرا ، ویستمع للامام وینصت لقراء ته فی الخطبة ، فلا منافاۃ بین القرأۃ السریة ، وبین الانصات ، والاستماع ، وانما المنافاۃ بین الجهر بالقرأۃ وغیرها، وبین الانصات والاستماع ، ونحن لا نجیز الجهر وراء الامام ، فقد عملنا بما یوجب قرأۃ الفاتحة وراء الامام ، وبما یوجب الائتمام ، والاستماع ، والانصات ، وبما ینهی عن المنازعة والمخالجة مع الامام ۔

فان قیل : ان هاتین الرکعتین مستثنیتان من عموم حکم الاستماع والانصات لاجل قول رسول اﷲ ﷺ : اذا جاء احدکم والامام یخطب فلیرکع رکعتین ۔ الحدیث

قلنا : ان قراء ۃ المقتدی للفاتحة وراء الامام سرا فی الجهریة ایضا مستثناۃ من عموم حکم الاستماع والانصات لاجل قول رسول اﷲﷺ : لا تفعلوا الا (ان یقرأ أحدکم) بفاتحة الکتاب فانه لا صلاۃ لمن لم یقرأ بها۔

وانما قلنا هذا مشیاً علی طریق الشیخ حفظه اﷲ تعالی ومن وافقه من اهل العلم ، والا فلا استثناء فی مسالة الرکعتین اثناء الخطبة ، ولا فی مسالة قراء ۃ المقتدی للفاتحة وراء الامام لان الاستثناء یترتب علی المنافاۃ ، وقد عرفت ان لا منافاۃ بین الاسرار بالقراء ۃ وغیرها وبین الاستماع والانصات ۔

الرابع ان اکثر اهل العلم بالحدیث قد ذہبوا الی ان حدیث : من کان له امام فقرأۃ الامام له قرأۃ۔ لیس بصحیح ، ولا حسن - انظر التفصیل فی موضعه - فلا تقوم به الحجة ۔

سلمنا علی سبیل التنزل ان الحدیث حسن کما ذهب الیه الشیخ حفظه اﷲ تعالی ومن وافقه لکن نقول : ان العام یبنی علی الخاص ، فیکون المقصود بالقراء ۃ فی الحدیث قرأۃ ما بعد الفاتحة بدلیل قوله ﷺ : لا تفعلوا الا (ان یقرأ أحدکم) بفاتحة الکتاب الخ ، وقوله : لا صلاۃ لمن لم یقرأ بفاتحة الکتاب ۔ وغیر ذالک من الاحادیث التی توجب قرأۃ الفاتحة ، فتکون قرأۃ الفاتحة واجبة علی المقتدی فی الجهریة ایضا ، وتکون قرأٔۃ ما بعد الفاتحة منهیا عنها فی الجهریة فقط ۔

وهذا الفرق بین قرأۃ الفاتحة ، وبین قرأۃ ما بعدها لاجل ان قرأتها رکن من ارکان الصلاۃ ، وانه لا صلاۃ لمن لم یقرأ بها ۔

الخامس ان الشیخ حفظه اﷲ تعالی ومن وافقه لم یأتوا بما یثبت ان احادیث : فانتهی الناس عن القرأۃ الخ ، و : واذ قرأ فأنصتوا ۔ و : من کان له امام الخ کلها او بعضها متاخّرۃ عن الاحادیث التی توجب قرأۃ الفاتحة علی المقتدی فلا یسع لهم ادعاء النسخ ۔

فالحاصل ان النبی ﷺ انما انکر التشویش علی الامام ، والمنازعة والمخالجة معه، وهذہ انما تتصوّر بان یجهر المقتدی وراء الامام ، ولم ینکر ﷺ قرأۃ المقتدی وراء الامام بالفاتحة سرًّا ، بل قد أوجبها علیه وراء الامام ایضا بقوله : لا تفعلوا الا (ان یقرأ أحدکم) بفاتحة الکتاب الخ ، وبقوله : لا صلاۃ لمن لم یقرأ بفاتحة الکتاب ۔ وغیر ذالک من احادیث الباب ، ولم ینسخها  قط ، واﷲ اعلم

الجواب عن السؤال الثانی

انک قد علمت ان المؤتم مأمور بالاستماع والانصات حینما یقرأ الامام ومنهی عن التشویش علی الامام ، والمنازعة والمخالجة معه ، فلا یجوز له الجهر باجوبة الآیات ایضا وراء الامام ، واﷲ اعلم     ابن عبدالحق بقلمہ سرفراز کالونی ۔

                                                            کوجرانوالہ ۔ باکستان ۲۹/۷/۱۴۱۰ھـ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

از عبدالمنان نور پوری بطرف برادر محترم شاہد خانپوری (حفظہما اللہ تعالیٰ)

آپ کا خط موصول ہو چکا ہے ، اس میں آپ نے دو چیزیں پوچھی ہیں :

(۱) ’’قراء ۃ خلف الامام‘‘ کے بارے میں شیخ البانی حفظہ اﷲ کا موقف اور اس موضوع پر ان کی مشہور کتاب صفۃ صلاۃ النبیﷺ ص ۷۹۔۸۲ میں لکھی ہوئی ان کی تحریر۔

(۲) امام جب ’’سبح اسم ربک الاعلی‘‘ کہتا ہے تو مقتدیوں کا بلند آواز سے ’’سبحان ربی الاعلی‘‘کہنا ، اسی طرح بعض دوسری آیات جن میں کسی چیز کا سوال ہے ، مقتدیوں کا ان آیات کا بلند آواز سے جواب دینا ۔

پہلے سوال کا جواب :

(۱) شیخ البانی حفظہ اللہ تعالیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ جہری نمازوں میں امام کے پیچھے قراء ت ۔ خواہ فاتحہ کی قرات ہو ۔ منسوخ ہو چکی ہے ، ان کا یہ دعویٰ ان کے ذکر کردہ اس عنوان ’’نسخ القراء ة وراء الامام فی الجهریة‘‘ سے ظاہر ہے ۔ لیکن جس طرح آپ ان شاء اللہ تعالیٰ دیکھیں گے کہ انہوں نے کوئی ایسی دلیل پیش نہیں کی جو ان کے دعویٰ کو ثابت کر سکے ۔

(۲) ص ۷۹پر البانی صاحب لکھتے ہیں کہ : ’’نبیﷺ جب فجر کی نماز میں تھے تو آپ نے مقتدیوں کو جہری نماز میں فاتحہ پڑھنے کی اجازت دے دی تھی‘‘۔

شیخ البانی کا یہ قول واضح طور پر ان کے موقف کو کمزور کرتا ہے ، کیونکہ یہ حدیث «لا تفعلوا الا (ان یقرأ احدکم) بفاتحة الکتاب» نص صریح ہے کہ نبیﷺنے امام کے پیچھے جہری نماز میں فاتحہ پڑھنے کو واجب اور فرض ٹھہرایا ہے۔ اور وجوب کی علت یہ بیان فرمائی کہ «فانه لا صلوة لمن لم یقرأ بها» جو اسے نہیں پڑھے گا اس کی کسی قسم کی نماز نہیں ہو گی۔ ابوداود ۔ الصلاۃ ۔ باب من ترک القراء ۃ فی صلاتہ۔ ترمذی ۔ الصلاۃ ۔ باب فی القراء ۃ خلف الامام

تو برادرم ! نبی ﷺنے فاتحہ پڑھنے کی جو علت بیان فرما دی ہے (کہ اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی) فاتحہ کے جواز کا نہیں بلکہ وجوب کا فائدہ دیتی ہے ۔

شیخ حفظہ اللہ تعالیٰ نے اپنی اس کوتاہی سے رجوع بھی فرما لیا ہے اور جہری نماز میں مقتدی پر امام کے پیچھے قراۃ الفاتحہ کے وجوب کے قائل ہو گئے ہیں چنانچہ اسی کتاب ’’صفة صلاة النبیﷺ‘‘ کی جب انہوں نے تلخیص کی تو اس میں لکھا : ’’سری نمازوں میں امام کے پیچھے مقتدی پر فاتحہ پڑھنا واجب ہے ، جہری نمازوں میں بھی اگر امام کی قرات سنائی نہ دے ، یا فاتحہ پڑھ کر امام کچھ دیر کے لیے سکتہ کرے تو مقتدی پر فاتحہ پڑھنا واجب ہے‘‘۔

شیخ حفظہ اللہ تعالیٰ نے فاتحہ کے ’’جواز‘‘ سے ’’وجوب‘‘ کی طرف اور جہری میں ’’منسوخ‘‘ سے ’’محکم‘‘ ’’عدم نسخ‘‘ کی طرف جو رجوع کر لیا ہے یہی درست ہے ، ان کی یہ بات بھی درست ہے ۔

’’اگرچہ ہمارے خیال میں امام کا یہ سکتہ کرنا (فاتحہ پڑھ کر مقتدیوں کو فاتحہ پڑھنے کے لیے وقت دینا سنت سے ثابت نہیں) لیکن شیخ (اللہ تعالیٰ انہیں معاف فرمائے) کی یہ بات درست نہیں کہ : ’’اگر امام کی قرات نہ سنے تو پھر مقتدی فاتحہ پڑھ سکتا ہے‘‘۔

کیونکہ جس حدیث کی طرف ہم پہلے اشارہ کر آئے ہیں اور شیخ حفظہ اللہ تعالیٰ بھی شروع میں ’’نسخ القراۃ‘‘ کے عنوان کے تحت درج کر چکے ہیں ، یہ حدیث مقتدی پر فاتحہ کی قرات کو واجب کرتی ہے خواہ وہ امام کی قرات سن رہا ہو ، اسی طرح دوسری احادیث سے بھی یہ چیز ثابت ہوتی ہے ۔ اور یہ مخفی نہیں بلکہ واضح ہے ۔

(۳) اس کے بعد ہم مزید ضرورت تو نہیں سمجھتے کہ شیخ حفظہ اللہ تعالیٰ کی بات ’’پھر ایک جہری نماز سے نبیﷺ فارغ ہوئے توصحابہ کو جہری نماز میں ہر قسم کی قرات سے منع کر دیا‘‘۔ پر کلام کریں لیکن آپ کے استفادہ کے لیے کہتے ہیں کہ:شیخ حفظہ اللہ تعالیٰ نے ان احادیث سے جو مطلب لیا ہے وہ کئی اعتبار سے قابل نظر ہے :

(۱) روایت کے الفاظ ’’فانتہی الناس عن القراة الخ‘‘ زہری رحمہ اللہ کی کلام ہے نہ کہ ابوہریرہ رضي الله عنه کی۔

محدث مبارکپوری ترمذی (رحمہما اللہ تعالیٰ) کی شرح میں فرماتے ہیں :

’’حافظ ابن حجر نے التلخیص الحبیر میں کہا ہے کہ یہ الفاظ : فانتہی الناس الخ روایت میں زہری کی کلام سے درج ہیں اور یہ بات خطیب نے بیان کی ہے ، تاریخ میں بخاری نے بھی اس پر اتفاق کیا ہے اور ابوداود ، یعقوب بن سفیان ، ذہلی اور خطابی وغیرہ بھی اسی بات پر متفق ہیں ۔ (انتہی التحفۃ /۲۵۵/۱)

(۲) دوسری بات یہ ہے کہ ہم شیخ حفظہ اللہ تعالیٰ کی تحقیق کے مطابق مان لیتے ہیں کہ یہ ابوہریرہ کا ہی قول ہے۔ لیکن اس میں یہ نہیں ہے کہ ’’لوگ ہر قسم کی قرات سے رک گئے‘‘ بلکہ الفاظ یہ ہیں کہ ’’لوگ قرات سے رک گئے‘‘ اور دونوں لفظوں میں واضح فرق ہے ۔

مطلب یہ ہو گا کہ لوگ مابعد الفاتحہ کی قرات سے رک گئے، دلیل اس کی یہ ہے کہ نبیﷺ نے مقتدیوں کو جہری نمازوں میں ما بعد الفاتحہ کی قرات سے منع کیا ہے اور فاتحہ کی قرات کا جہری نمازوں میں بھی حکم دیا ہے۔ تو لوگ اس سے رکے جس سے انہیں روکا گیا تھا ۔ اور وہ تھا فاتحہ کے بعد قرات کرنا ، نہ کہ فاتحہ پڑھنے سے باز آ گئے تھے جس کے پڑھنے کا انہیں حکم دیا گیا تھا ! اور عام کی بنا خاص پر ہوتی ہے ، کیا آپ دیکھتے نہیں کہ نبیﷺ نے سورج کے طلوع وغروب کے وقت نماز سے منع فرمایا لیکن اس کے باوجود آپﷺ نے فرمایا : جس نے سورج طلوع ہونے سے پہلے ایک رکعت پا لی۔(الحدیث)

تو نہی عام ہے اور حدیث ’’من ادرک رکعة‘‘ الخ خاص ہے ، لہٰذا عام کی بنیاد خاص پر رکھی گئی ۔

شیخ حفظہ اللہ تعالیٰ نے بھی اس قاعدہ کو بہت ساری جگہوں میں اختیار کیا ہے جیسا کہ ان کی کئی قیمتی اور مفید کتب اس پر شاہد ہیں۔ لہٰذا یہاں بھی عام حدیث ’’فانتہی الناس عن القرأة‘‘ الخ کی بنیاد خاص حدیث ’’لا تفعلوا الا‘‘ الخ پر ہو گی ۔

(۳) تیسری بات یہ ہے کہ مقتدی کی اقتداء (پیروی) ، استماع (غور سے سننا) اور انصات (خاموش رہنا) ان میں سے کوئی چیز بھی امام کے پیچھے دل میں سری طور پر فاتحہ وغیرہ کے مانع اور مخالف نہیں ، ہاں ! یہ تینوں چیزیں (اقتدائ، استماع ، انصات) امام کے پیچھے فاتحہ وغیرہ کو جہراً پڑھنے کی مانع اور مخالف ہیں ۔ تو مقتدی کا فاتحہ وغیرہ کو جہراً پڑھنا اقتداء ، استماع ، اور انصات کی وجہ سے منع ہے اور اس لیے بھی کہ جہراً پڑھنے سے امام کے ساتھ منازعہ (چھینا جھپٹی) والی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے ۔

رہا جہری نمازوں میں فاتحہ کے علاوہ امام کے پیچھے کچھ پڑھنا ، تو یہ نبیﷺ کی اس حدیث سے منع ہے۔  «لا تفعلوا الا» الخ کہ فاتحہ کے علاوہ کچھ نہ پڑھو ۔

تو دلائل کا تقاضا یہی ہے کہ مقتدی پر فاتحہ سری طور پڑھنا واجب ہے خواہ وہ اسے امام سے پہلے پڑھ لے ، اس کے ساتھ پڑھ لے ، بعد میں پڑھ لے یا امام جب اس کی آیات کے درمیان وقفہ کرتا ہے اس وقت پڑھ لے ۔ کیونکہ نبیﷺنے فرمایا : نہ پڑھو الاّ  (یہ کہ تم میں سے کوئی پڑھے) فاتحہ الکتاب ، کیونکہ جو اس کو نہیں پڑھتا اس کی کوئی نماز نہیں۔

اس بات کی دلیل کہ انصات اور استماع سری قرات کے منافی اور مانع نہیں یہ ہے کہ نبی ﷺ جیسا کہ صحیح مسلم وغیرہ میں ہے کہ خطبہ جمعہ میں قرآن مجید کی قرات کرتے تھے ، اور آپﷺ نے سلیک غطفانی رضي الله عنه کو اپنے خطبے کے دوران دو رکعت پڑھنے کا حکم دیا ، پھر عام حکم بھی ارشاد فرمایا کہ : ’’جب تم میں سے کوئی آدمی آئے اور امام خطبہ دے رہاہو تو ہلکی دو رکعتیں پڑھے‘‘۔

تو یہ جو دو رکعتیں پڑھے گا ان میں سری طور پر قرات بھی کرے گا ، خطبہ بھی سنے گا اور خطبہ میں جو آیات پڑھی جا رہی ہیں ان کے لیے خاموشی بھی اختیار کرے گا ۔

معلوم ہوا کہ سری قرات کرنا انصات واستماع کے منافی نہیں منافات قرات وغیرہ کو جہراً کرنے اور انصات واستماع کے درمیان ہے ۔ جبکہ ہم امام کے پیچھے جہر کو جائز نہیں سمجھتے ۔

ہمیں دلیل سے معلوم ہو چکا ہے کہ امام کے پیچھے فاتحہ پڑھنا واجب ہے ، مقتدی کے لیے استماع اور انصات لازم ہے اور امام کے ساتھ منازعہ (بلند آواز سے پڑھ کر امام کی قرات میں خلل پیدا کرنا) منع ہے۔

اگر کہا جائے کہ دوران خطبہ کی یہ دو رکعتیں استماع وانصات کے عمومی حکم سے رسول اللہﷺ کی اس حدیث سے مستثنیٰ ہیں کہ «اذا جاء احدکم والامام یخطب فلیرکع رکعتین» (الحدیث) (مسلم۔الجمعة۔باب التحیة والامام یخطب)

(جب تم میں سے کوئی امام کے خطبہ کے دوران آئے تو دو رکعت پڑھے)

ہم اس کا جواب یہ دیں گے کہ استماع وانصات کے عمومی حکم سے امام کے پیچھے جہری نمازوں میں سری قرات کرنا رسول اللہﷺ کی اس حدیث سے مستثنیٰ ہے کہ «لا تفعلوا الا (ان یقرأ احدکم) بفاتحة الکتاب فانه لا صلوۃ لمن لم یقرأ بها»

(نہ پڑھو مگر یہ کہ تم میں سے کوئی فاتحہ الکتاب پڑھے ، بلا شبہ اس آدمی کی کوئی نماز نہیں جو اسے نہ پڑھے)

یہ بات ہم نے شیخ حفظہ اللہ تعالیٰ اور ان کے موافق علماء کے طریقے پر چلتے ہوئے کی ہے ، ورنہ دوران خطبہ دو رکعتوں کے مسئلہ میں کوئی استثناء نہیں ، نہ ہی امام کے پیچھے مقتدی کے فاتحہ پڑھنے میں استثناء ہے  کیونکہ استثناء تو وہی ہوتی ہے جہاں دو چیزیں آپس میں مخالف آ رہی ہوں ، اور یہ تو آپ کو معلوم ہو چکا ہے کہ سری قرات وغیرہ استماع وانصات کے منافی نہیں ۔

(۴)چوتھی بات یہ ہے کہ اکثر علماء کے نزدیک روایت ’’من کان لہ امام فقراء ۃ الامام لہ قراء ۃ‘‘ (جس کا کوئی امام ہو تو امام کی قراء ت اس (مقتدی) کی قراء ت ہے) صحیح چھوڑ کر حسن درجے کی بھی نہیں (تفصیل اس کے مقام پر دیکھئے) لہٰذا یہ دلیل نہیں بن سکتی ۔

تھوڑی دیر کے لیے ہم شیخ حفظہ اللہ تعالیٰ اور ان کے موافق علماء کے مطابق مان لیتے ہیں کہ یہ حدیث حسن ہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ عام کی بنیاد خاص پر ہوتی ہے ، لہٰذا حدیث میں قراء ت سے مراد ’’فاتحہ سے بعد کی قراء ت‘‘ ہو گی اس کی دلیل نبی ﷺ کی حدیث «لا تفعلوا الا (ان یقرا احدکم) بفاتحة الکتاب الخ» اور «لا صلوۃ لمن لم یقرء بفاتحة الکتاب»

اور اس کے علاوہ وہ احادیث ہیں جو فاتحہ کی قراء ت کو واجب ٹھہراتی ہیں ، تو مقتدی پر جہری نمازوں میں بھی فاتحہ پڑھنا واجب ہو گا اور فاتحہ کے بعد والی قراء ت صرف جہری نمازوں میں منع ہو گی ۔

(۵) پانچویں بات یہ ہے کہ شیخ حفظہ اللہ تعالیٰ اور ان کے موافق علماء کوئی ایسی دلیل پیش نہیں کر سکے جس سے ثابت ہو

کہ (i) ’’فانتہی الناس عن القراة الخ‘‘ (ii) ’’واذا قراء فانصتوا‘‘ (iii) ’’من کان له امام فقراءة الخ‘‘

یہ ساری یا ان میں سے بعض احادیث ان احادیث سے متاخر ہیں جو فاتحہ کی قرات کو مقتدی پر واجب کرتی ہیں ۔ تو جب ایسا ثابت نہیں کر سکے تو نسخ کا دعویٰ کرنا انہیں جائز نہیں۔

خلاصہ کلام یہ ہے کہ نبیﷺ نے جو امام پر تشویش اور منازعہ کا انکار کیا کہ (ما لی انازع القرآن) تو امام کو تشویش اس وقت ہوتی ہے جب مقتدی امام کے پیچھے جہرا قراء ت کرے اور مقتدی کا امام کے پیچھے سری فاتحہ پڑھنے سے آپﷺ نے انکار نہیں کیا بلکہ اسے امام کے پیچھے پڑھنا بھی حدیث «لا تفعلوا الا (ان یقرأ أحدکم) بفاتحة الکتاب الخ» وغیرہ سے واجب ٹھہرایا ، اور آپ ﷺنے کبھی بھی اسے منسوخ نہیں کیا۔ واللہ اعلم

دوسرے سوال کا جواب :

یہ تو آپ معلوم کر چکے ہیں کہ مقتدی پر امام کی قراء ت کے دوران استماع وانصات لازم ہے اور امام پر تشویش ، ونزاع ڈالنا منع ہے ، لہٰذا مقتدی کے لیے امام کے پیچھے آیات کا بلند آواز سے جواب دینا بھی جائز نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 144

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ